دہشت گرد تنظیم فیتو انتہائی خطرناک تنظیم ہے : وزیر خارجہ مولود چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے ہمبرگ میں منعقدہ یورپی سلامتی اور تعاون کے اجلاس میں عالمی برداری کو ایک بار بھر دہشت گرد تنظیم فیتو کے بارے میں متنبہ کیا ۔

626887
دہشت گرد تنظیم فیتو انتہائی خطرناک تنظیم ہے : وزیر خارجہ مولود چاوش اولو

 

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے جرمنی کے شہر ہمبرگ میں ہونے والے یورپی سلامتی اور تعاون کے اجلاس میں عالمی برداری کو ایک بار بھر دہشت گرد تنظیم فیتو کے بارے میں متنبہ کیا ۔

 انھوں نے کہا کہ ہمیں تمام دہشت گرد تنظیموں کیخلاف بھر پور جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گرد تنظیم  فیتو نے 15 جولائی کو  قانونی حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔   اس کے جیٹ طیاروں نے قومی اسمبلی کی  عمارت پر بمباری کی تھی اور ٹینکوں سے معصوم شہریوں کو روندا  تھا۔اس ناکام بغاوت کے دوران 248 شہری ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے ۔

انھوں نے کہا یہ ایک خطرناک تنظیم ہے اور تمام ممالک کو  ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ یہ تنظیم 170 ممالک میں سر گرم عمل ہے ۔ ترکی داعش اور القائدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کیخلاف بر سر پیکار ہے ۔فیتو بھی ان  سے مختلف تنظیم نہیں ہے ۔

 دہشت گردوں تنظیموں کیخلاف بلا امتیاز جدوجہد کرنی چاہئیے کیونکہ کوئی اچھا دہشت گرد نہیں ہے ۔

انھوں نے کہا کہ پہاڑی قارا باغ ،ابازیا ،ٹرانسڈن یسٹر اور جنوبی اوسٹیا کی حیثیت  ناقابل قبول ہے  ۔یوکرین کی صورتحال باعث تشویش ہے  ۔یوکرین کے بحران کو علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کے دائرہ کار میں حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اسوقت دنیا میں تعصب پسندی ،اسلام فوبیا، غیر ملکی دشمنی اور عیسائیت مخالفت عروج پر ہے  جوکہ باعث تشویش ہے ۔  ہمیں مختلف نظریات کی قدر کرنی چاہئیے کیونکہ یہ نظریات  طاقت کا منبع ہ یں ۔  ہمیں نوجوان نسلوں کو رواداری، باہمی افہام و تفہیم ا ور  ہمدردی  کا سبق میں  سکھانے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں