قانون کے مطابق باغیوں کو سزائیں دی جائیں  گی :وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ ترکی کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔

626307
قانون کے مطابق باغیوں کو سزائیں دی جائیں  گی :وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ ترکی کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔

انھوں نے روس کے دورے کے بعد  صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم یورپی یونین کا متبادل نہیں ہے ۔  ترکی علاقائی خطرات اور اہم موقعوں  کے سامنے بے حسی کا مظاہرہ نہیں کر سکتا   اور ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ترکی کے لیے یورپی یونین  کے سوا اور کوئی  متبادل موجود نہیں  ہے ۔

انھوں نے   انفارمیٹکس ایسوسی ایشن  کے کنونشن میں شرکت کے دوران  دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی ناکام بغاوت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس بغاوت میں حصہ لینے والوں کو عدالت کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا ۔  ترکی ایک قانونی مملکت ہے  اور قانون کے مطابق ان باغیوں کو سزائیں دی جائیں  گی ۔

متعللقہ خبریں