ترکی اور روس پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں : وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے ماسکو سرکاری ڈپلومیسی انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کیا ۔

624748
ترکی اور روس پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں : وزیر اعظم بن علی یلدرم

 

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے جو روس کے سرکاری دورے پر گئے ہوئے ہیں ماسکو سرکاری ڈپلومیسی انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کیا ۔

انھوں نے کہا کہ جغرافیائی محل وقوع کیوجہ سے ترکی اور روس پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔ اسوقت دنیا کے تمام ممالک ایک دوسرے سے منسلک ہیں  ۔یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ہمارا روس سے ،ترکی سے ،شام سے یا عراق سے کوئی واسطہ نہیں ہے ۔اچھے اور برے عوامل ایک دوسرے کو متاثر کرتے ہیں ۔  اگر ہم علاقائی مسائل میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے تو کل یہ مسائل عالمی مسائل کی شکل میں ابھر کر  ہمارے سامنے آئیں گے ۔

 پی کے کے، داعش، القائدہ اور بوکو حرام جیسی دہشت گرد تنظیموں کے منظرعام پر آنے کی وجہ علاقائی مسائل کے حل میں تاخیر ہے۔  مسائل کو حل کرنے میں تاخیر سے کام لینے  کی تلافی ناممکن ہوتی ہے ۔



متعللقہ خبریں