ترقی اور تحفظ  کے شعبوں میں ہم افغانستان کی مدد کرنا جاری رکھیں گے: مولود چاوش اولو

وزیر خارجہ چاوش اولو نے افغانستان اور اس کے اطراف میں  قیام امن کے لئے ترکی کے تعاون اور مدد پر زور دیا

623297
ترقی اور تحفظ  کے شعبوں میں ہم افغانستان کی مدد کرنا جاری رکھیں گے: مولود چاوش اولو

استنبول مرحلے کا چھٹا ہارٹ آف ایشیاء وزراء اجلاس 14 ممالک کی شرکت سے  بھارت کی میزبانی میں امرتسر میں شروع منعقد ہوا۔

کانفرنس میں ترکی کی نمائندگی وزیر خارجہ مولود  چاوش اولو نے کی۔

کانفرنس کا مقصد افغانستان اور اس کے اطراف میں امن و استحکام کے قیام کے لئے روڈ میپ تیار کرنے سے متعلقہ موضوعات پر بات چیت کرنا تھا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ چاوش اولو نے افغانستان اور اس کے اطراف میں  قیام امن کے لئے ترکی کے تعاون اور مدد پر زور دیا۔

چاوش اولو نے کہا کہ ترقی اور تحفظ  کے شعبوں میں ہم افغانستان کی مدد کرنا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری کی  طرف سےبھی افغانستان کی مدد پر مسرت کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے ترکمانستان اور کرغستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بھی دو طرفہ ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ ترکی نے 2011 میں افغانستان کے مستقبل کے لئے اس مرحلے کا آغاز کیا اور مرحلے میں افغانستان کو ایشیاء کا دل قرار دیا گیا تھا۔

مذکورہ مرحلے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ ترکی، چین، سعودی عرب جیسے ُدور کے ہمسایہ ممالک بھی شامل ہیں۔

امریکہ اور اقوام متحدہ اس مرحلے کے اہم معاونین میں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں