قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: ملکی و غیر ملکی صورت حال پرغور

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ  پی کےکے اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو  شام  کو اپنا مرکز بنانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی

621134
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: ملکی و غیر ملکی صورت حال پرغور

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ  پی کےکے اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو  شام  کو اپنا مرکز بنانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

 کمیٹی  کا اجلاس صدر ایردوان کی قیادت میں  6 گھنٹے جاری رہا  جس کے بعد ایک بیان میں واضح کیا گیا کہ    سرکاری املاک اور شہریوں کی جان  و مال کے تحفظ   کےلیے   ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے، گولن تنظیم  اور داعش کے خلاف  کاروائیوں میں تیزی لائی جائے گی  اور ملک  سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیا جائے گا۔

 کمیٹی کے اجلاس میں  بعض مغربی ممالک کے   دہشت گرد تنظیموں کے حوالے سے روا دوہرے معیار  اور ان کی  پشت پناہی      پر مبنی بیانات کی حوصلہ شکنی کرنے سمیت  امید ظاہر کی گئی کہ متعلقہ ممالک     اپنے نظریات میں  رد و بدل  لائیں  گے۔

 شمالی شام میں جاری فرات ڈھال آپریشن کے  بارے میں  اجلاس کے ارکان کو بتایا گیا  کہ  اس کاروائی کا مقصد  اپنی سرحدوں  کی حفاظت اور داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کے حملوں کو روکتےہوئے خطے میں  دہشت گردی  کا مکمل خاتمہ  ہے ۔

اجلاس میں شمالی قبرص کی سیاسی صورت حال ،  عراق اور شام     میں داعش کی کاروائیوں  اور دیگر اہم امور  پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں