صدر ایردوان کیطرف سے صدر عباس کو فتح  کے سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر رجب طیب طیب ایردوان نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو فتح  کے ساتویں کنونشن میں دوبارہ سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

620801
صدر ایردوان کیطرف سے صدر عباس کو فتح  کے سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر رجب طیب طیب ایردوان نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو فتح  کے ساتویں کنونشن میں دوبارہ سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

صدر ایردوان نے صدر عباس کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت  کے دوران فلسطینیوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی  کے قیام کی اہمیت پر زور دیا ۔ انھوں نے اسرائیل کی طرف سے لاؤڈاسپیکر پر اذان پڑھنے پر پابندی کے مسودہ قرارداد پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ 

صدر محمود عباس نے اس موضوع پر ان کی حساسیت کیوجہ سے ان کا شکریہ ادا کیا  اور دریائے اردن کے مغربی علاقے میں پانچ ہزار فلسطینیوں کو روزگار کا امکان فراہم کرنے والے  جینین صنعتی علاقے کے پروجیکٹ کو  تیزی کیساتھ  پایہ تکمیل تک پہنچانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

متعللقہ خبریں