پی کےکے ایک دلدل ہے،بہکاوے میں مت آو:دہشت گرد کا اعتراف

ترکی میں انسداد دہشت  گردی کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد نے اقبال جرم کے دوران دیگر دہشت گردوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی ذلت ورسوائی کا راستہ ترک کرتےہوئے باوقار زندگی جیئں اور پی کےکے کے بہکاوے میں نہ آَئیں

620332
پی کےکے ایک  دلدل ہے،بہکاوے میں مت آو:دہشت گرد کا اعتراف

ترک ضلع دیار باقر    میں انسداد دہشت  گردی کے آپریشن کے تحت   پکڑے جانے والے ایک دہشت گرد   نے    اقبال جرم کے دوران  بعض حیرت انگیز انکشافات  بھی  کیے ۔

 اس دہشت گرد کا کہنا تھا کہ  وہ  اپنے زمانہ طالب علمی   میں ایک انقلابی اور   عوامی   ہیرو    بننےکے خواب دیکھ رہا تھا  جس  کی تعبیر دہشت گرد تنظیم پی کےکے  میں شمولیت کے بعد پوری ہوتی نظر آئی  لہذا مجھے تنظیم  نے  شمالی عراق  میں واقع  متینہ  نامی کیمپ بھیج دیا ۔

 دہشت گرد نے بتایا کہ  اس کیمپ میں  مختلف ترک خاندانوں سے  زبردستی چھینے جانے  والے بچوں کو   دہشت گردی کی تربیت دی جاتی تھی جن کے ساتھ انتہائی  بے رحمانہ سلوک بھی کیا جاتا تھا ۔

 اس    دہشت  گرد نے اپنے  بیان میں مزید بتایا کہ  میں نے   رسوائی  کی موت  مرنے کے بجائے زندہ رہنے کو ترجیح دی  ہے  جس کےلیے  میں نے خود کو قانون کے حوالے  کیا جہاں  مجھ سے کسی قسم کا  غیر انسانی رویہ اختیار نہیں کیا گیا  لہذا میری  پی کےکے میں  شامل ان تمام  افراد سے گزارش ہے    دہشت گرد ی کا پیچھا چھوڑ دیں  کیونکہ  رات کا بُھولا اگر گھر  واپس آجائے تو اُسے بھولا نہیں کہا جاتا ۔

 



متعللقہ خبریں