صدر رجب طیب ایردوان کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک ملاقات
ایردوان اور پوتن نے حلب کے انسانی بحران کا حل تلاش کرنے کے زیر مقصد اپنی کوششوں میں تیزی لانے پر اتفاق قائم کیا ہے
صدر رجب طیب ایردوان اور صدر روس ولا دیمر پوتن نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت شام اور خطے کے حوالے سے دیگر معاملات پر غور کیا ۔
24 اگست سے شام کے شمالی علاقہ جات کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے زیر مقصد ترکی کی قیادت میں شروع کردہ فرات ڈھال آپریشن کے دائرہ کار میں الا باب علاقے میں جاری کاروائیوں کے دوران ترک فوجیوں کو ہدف بنانے والے حملے کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کرنے والے ایردوان اور پوتن نے حلب کے انسانی بحران کا حل تلاش کرنے کے زیر مقصد اپنی کوششوں میں تیزی لانے پر اتفاق قائم کیا ہے۔
بات چیت کے دوران دونوں سربراہان نے ترکی ۔ روس تعلقات کو معمول پر لانے کے سلسلے کے عزم کی تائید کی ہے۔
باہمی تعلقات کو ہر شعبے میں مزید تقویت دینے کی اہمیت پر زور دینے والے دونوں لیڈروں نے اس دائرہ کار میں وزیر اعظم بن علی یلدرم کے 6 دسمبر کو دورہ ماسکو اور سن 2017 کے پہلے نصف عشرے میں سر انجام پانے والے روسی اعلی سطحی تعاون کونسل کے اجلاس کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی