آرمینیا مقبوضہ قارا باغ کے علاقے کوفوری طور پر خالی کرئے: ۔صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ آرمینیا کو مقبوضہ قارا باغ کے علاقے  کو خالی کرنے کی ضرورت ہے ۔

616327
آرمینیا مقبوضہ قارا باغ کے علاقے کوفوری طور پر خالی کرئے: ۔صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ آرمینیا کو مقبوضہ قارا باغ کے علاقے    کو خالی کرنے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے استنبول میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کی اقتصادی اور تجارتی تعاون کی مستقل کمیٹی کے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ آرمینیا نے آذربائیجان کے جن علاقوں پر قبضہ کیا ہے انھیں فوری طور پر  خالی کرنے کی  ضرورت ہے کیونکہ یہ علاقہ ہمارے برادر ملک  آذربائیجان کی ملکیت ہے اور اس علاقے کو ترک کرنے والے آذریوں کو یہاں واپس آ کر آباد ہونے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے کہا کہ  ترکی اس علاقے پر آرمینی قبضے کے سخت خلاف ہے ۔امریکہ، فرانس  اور روس  نے قارا باغ کے معاملے میں ثالثی کی خدما ت  کی جو ذمہ داریاں سنھبال رکھی ہیں انھیں پورا کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہم اس قبضے کے جلد از خاتمے کے متمنی ہیں   تاکہ اپنے گھر بار ترک کرنے والے مظلوم انسان اپنے گھروں میں واپس آ سکیں ۔

متعللقہ خبریں