ترکی مخالف اور اسلام فوبیک سیاست کرنے والے انتہائی دائیں بازو اور نسلیت  پرستی کو مضبوط  بنا رہے ہیں

انتہائی دائیں بازو والوں کے ساتھ   مقابلے کے لئے ترکی کے بارے میں ان سے مشابہہ الفاظ اور بیانات کا استعمال کرنے والے یا تو  پورے یورپ میں انتخابات میں ناکام  رہے ہیں یا پھر  کمزور ہو گئے ہیں۔ عمر چیلک

614923
ترکی مخالف اور اسلام فوبیک سیاست کرنے والے انتہائی دائیں بازو اور نسلیت  پرستی کو مضبوط  بنا رہے ہیں

یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئیٹر عمر چیلک نے کہا ہے کہ یورپ میں انتہائی دائیں بازو والوں کے ساتھ مقابلے کے لئے ،ترکی مخالف  اور اسلام فوبیک سیاست پیدا کرنے والے، انتہائی دائیں بازو اور نسلیت  پرستی کو مضبوط  بنا رہے ہیں۔  

عمر چیلک نے  اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آسٹریا کے وزیر اعظم 'کرسٹئین کرن 'اور وزیر خارجہ 'سبسٹین کرز' پورے یورپی پلیٹ فورموں میں ترکی  مخالفت میں اپنے آپ سے گزر گئے ہیں۔

کرن کے ان بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ انتہائی دائیں بازو کے حامیوں کا یورپی یونین  کے کلیدی اہمیت کے حامل ممالک میں اقتدار میں آنا بڑے مسائل کا سبب بنے گا چیلک نے کہا کہ" غور سے دیکھیں تو آسٹریا کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ترکی کے معاملے میں انتہائی دائیں بازو  والوں سے زیادہ انتہائی بیانات دے رہے ہیں"۔

انتہائی دائیں بازو کے حملوں کو توازن میں رکھنے کے لئے ان سے زیادہ انتہائی بیانات  دینے والوں کے انتخابات میں ناکام ہونے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ "انتہائی دائیں بازو والوں کے ساتھ   مقابلے کے لئے ترکی کے بارے میں ان سے مشابہہ الفاظ اور بیانات کا استعمال کرنے والے یا تو  پورے یورپ میں انتخابات میں ناکام  رہے ہیں یا پھر  کمزور ہو گئے ہیں۔

چیلک نے کہا کہ آسٹریا کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا یورپی یونین کے ہر پلیٹ فورم پر ترکی کی مخالفت کرنا  خود انہیں بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل میں انتہائی دائیں بازو والوں کے ساتھ مقابلے کے لئے ترکی مخالف اور اسلام فوبیک سیاست کرنے والے انتہائی دائیں بازو کو اور نسلیت پرستی  کو مضبوط ہونے میں مدد کر  رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں