وزیراعظم ہاؤس میں صدر ایردوان اور وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات

ترک صدررجب طیب ایردوان وزیراعظم ہاؤس میں  پہنچے جہاں وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا دروازے پر بنفس نفیس استقبال کیا۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے ترک صدر کو سلامی دی جس کے بعد انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا

612375
وزیراعظم ہاؤس میں صدر ایردوان اور  وزیراعظم  نواز شریف  کی ملاقات

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے وزیراعظم نوازشریف سے ون آن ون ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدررجب طیب ایردوان وزیراعظم ہاؤس میں  پہنچے جہاں وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا دروازے پر بنفس نفیس استقبال کیا۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے ترک صدر کو سلامی دی جس کے بعد انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

استقبال کے بعد وزیراعظم نوازشریف اورترک صدرطیب ایردوان کے ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی وعالمی سطح سمیت دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزترک صدررجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچے تھے، وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان اسلام آباد میں معاونین کے بغیر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ دونوں رہنماء دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہو گی۔

اس سے پہلے وزیراعظم ہاوس پہنچنے پر وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے معزز مہمان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ترک صدر کے اعزاز میں باضابطہ خیرمقدمی تقریب منعقد کی گئی۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
بعد میں وزیراعظم نے ترک صدر سے کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا۔ وزیراعظم بھی ترک وفد سے ملے۔

 



متعللقہ خبریں