داعش فساد کی جڑ ہے جسے مغرب کی آشیرباد حاصل ہے: ترک صدر

ترک صدر نے پاکستانی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ داعش  مذہب اسلام سے لا تعلق ہے اور مغربی دنیا اسے نواز رہی ہے

612680
داعش فساد کی جڑ ہے جسے مغرب کی آشیرباد حاصل ہے: ترک صدر

رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  داعش  مذہب اسلام سے لا تعلق ہے اور مغرب نواز ہے ۔

ترک صدر نے  اس بات کا اظہار  پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے  کیا اور کہا کہ  داعش سے جو اسلحہ برآمد ہوا وہ مغربی ساختہ تھا  جس کا استعمال  صرف مسلم امہ کے خلاف ہوتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  یہ تنظیم دین اسلام کو نقصان کے علاوہ  اور کیا دے سکتی ہے  ۔اس وقت اہل مغرب  داعش کے ساتھ ہیں اور یہ جو کچھ کر رہی   ہے وہ صرف مسلم ممالک کے خلاف ہیں۔

 شام،لیبیا،عراق اس کی تاذہ مثالیں ہیں   اور یہ تنظیم جب چاہے افغانستان اور پاکستان کے درمیان بھی پھوٹ ڈلوانے کے درپے ہے ۔ پاکستان اور ترکی  ایک عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہیں   جس کے  خاتمے کےلیے میرا مطالبہ ہے کہ ہمیں  باہمی  اتحاد    اور تعاون سے  فساد اور خون خرابے کی اس جڑ کو   مسلم دنیا سے  اکھاڑنا ہوگا  وگر ہمیں استحکام   کا موقع کم نصیب ہوگا۔



متعللقہ خبریں