وائے پی جی کے دہشت گرد من بیچ  کو ترک کریں گے: بریٹ میک گرک

بریٹ میک گرک نے کہا ہے کہ تربیت  کا  مرحلہ ختم ہونے کے بعد وائے پی جی کی قوتیں من بیچ  کو ترک کر دیں گی۔

611997
وائے پی جی کے دہشت گرد من بیچ  کو ترک کریں گے: بریٹ میک گرک

امریکہ کے صدر باراک اوباما کے داعش کیخلاف جدوجہد کے خصوصی نمائندے بریٹ میک گرک نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ  وائے پی جی کے رکن دہشت گرد من بیچ  کو ترک کریں گے ۔

انھوں نے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا کہ واپسی کا عمل مقامی قوتوں کی تربیت ختم ہونے کے بعد شروع ہو گا ۔ تربیت  کا  مرحلہ ختم ہونے کے بعد وائے پی جی کی قوتیں من بیچ  کو ترک کر تے ہوئے دریائے فرات کے مشرق کیطرف چلی جائیں گی ۔

صدر رجب طیب  ایردوان نے کہا کہ ترکی  من بیچ کو پی وائے ڈی سے پاک کروانے کا عزم رکھتا ہے  یہ دہشت گرد یا  خود علاقے کو ترک کریں گے ورنہ ہم انھیں نکال باہر کریں گے ۔



متعللقہ خبریں