ٹی آر ٹی ورلڈ مظلوموں کی آوازبنے تو بہتر ہوگا:ایردوان

ٹی آر ٹی ورلڈ کی متعارفی تقریب سے  خطاب کے دوران  صدر ایردوان نے کہا کہ یہ چینل مظلوموں کی آواز بنتےہوئے اپنے  کیمروں کا رخ ظالموں کا سفاک چہرہ دکھانےمیں اپنا کردار بخوبی ادا کرے گا

611560
ٹی آر ٹی ورلڈ مظلوموں کی آوازبنے تو بہتر ہوگا:ایردوان

ٹی آر ٹی کے انگریزی زبان کے نیوز چینل trtworld  کے بارے میں ایک متعارفی تقریب گزشتہ رات منعقد ہوئی  جس میں  فن، کاروبار،سیاست اور میڈیا  سے منسلک متعدد شخصیات نے شرکت کی ۔

  ٹی آر ٹی    کے نائب ڈاریکٹر جنرل  ابراہیم ایرین نے  اس نئے چینل کے بارے میں ایک مختصر سا تعارف پیش کیا بعد ازاں  صدر رجب طیب ایردوان      کو خطاب کی غرض سے اسٹیج پر مدعو کیا گیا ۔

 صدر ایردوان نے  اپنے خطاب کے دوران    کہا کہ ٹی آر ٹی ورلڈ   صحیح معنوں میں  دنیا   کے سامنے  ایک ترک دریچے کا فرض ادا کرے گا اور مجھے امید ہے کہ یہ چینل مظلوموں کی آواز بنتےہوئے اپنے  کیمروں کا رخ ظالموں کا سفاک چہرہ دکھانے  میں اپنا کردار بخوبی ادا کرے گا۔

 صدر  نے کہا کہ  ٹی  آر ٹی ورلڈ   پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں  اور ہمیں  توقع ہے کہ  وہ   ملک و قوم  کا سر اپنی غیر جانبدارانہ خبروں اور  دیگر  معلوماتی پروگراموں کے ذریعے اونچا کرے گا اور دنیا کے بہترین   ٹی وی چینلز میں اپنا مقام حاصل کرےگا۔

 نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش  نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ  اس وقت ٹی آر ٹی   کے 13 ٹی وی چینلز،16 ریڈیو اسٹیشنز،5 جریدے   اور 41 زبانوں میں  ویب نیوز سروس کے علاوہ  13 ممالک میں نمائندے موجود ہیں۔

مزید  تفصیلات کےلیے: 

www.trtworld.com

 



متعللقہ خبریں