ترک ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مالک 43 افراد نےجرمنی کو پناہ دینے کی درخواست دی

جرمنی کےوزیر خارجہ فرانک والٹر شتائن مائیر نے کہا ہے کہ   ترکی سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو پناہ دینے  سے متعلق بیانات نا قابل قبول ہیں

611389
ترک ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مالک 43 افراد نےجرمنی کو پناہ دینے کی درخواست دی

 

 ترکی کا دورہ کرنے والے جرمنی کےوزیر خارجہ فرانک والٹر شتائن مائیر نے کہا ہے کہ   ترکی سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو پناہ دینے  سے متعلق بیانات نا قابل قبول ہیں لیکن جرمن خفیہ دستاویزات ان کے اس بیان کو جھٹلاتی ہیں ۔

 دہشت گرد تنظیم  فیتو کی 15 جولائی کی ناکام  بغاوت  کے بعد ترک ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مالک 43 افراد نے جر منی کے صوبے رین ویسٹ فلیا کو انھیں  پناہ  دینے کی درخواست دی ہے ۔ 

اخبار رائن شو پوسٹ نے ان خفیہ دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے کہ  پناہ کی درخواست دینے والوں میں سفارتکار ،ان کے اہل خانہ اور بعض فوجی بھی موجود ہیں تاہم فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ ان کی درخواستوں کو قبول کیا جائے گا نہیں ۔صوبے کے حکام کے مطابق ترکی سے پناہ کی درخواستیں دینے والے افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔



متعللقہ خبریں