قبرص مذاکرات اختتام پذیر نیا دور 20 نومبر سے شروع ہو گا
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی ٰ آکنجی اور قبرصی یونانی لیڈر نکوس اناستاسدیاس نے کل صبح یکجا ہوتے ہوئے سر زمین کے حوالے سے کسوٹیوں پر اپنے مذاکرات کو حتمی شکل دی
مسئلہ قبرص کا حل تلاش کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی زیر ِ نگرانی سویٹزلینڈ کے ٹاؤن مونٹ پیلرین میں جاری سلسلہ مذاکرات اب کے بعد 20 نومبر سے جنیوا میں جاری رہے گا۔
سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی ٰ آکنجی اور قبرصی یونانی لیڈر نکوس اناستاسدیاس نے کل صبح یکجا ہوتے ہوئے سر زمین کے حوالے سے کسوٹیوں پر اپنے مذاکرات کو حتمی شکل دی۔
طرفین نے پنج رکنی اجلاس کی تاریخ کا تعین کے ساتھ ساتھ نقشے کے معاملے پر بھی غور کیا۔
اقوام متحدہ کے مشیر خاص برائِے قبرص کی نگرانی میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے بعد قبرصی یونانی لیڈر کا کہنا تھا کہ ترک فریق کی تجاویز پر غور کرنے کے لیے انہیں وقت درکار ہو گا۔
انہوں نے جزیرے کو لوٹتے ہوئے حکام سے صلاح مشورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، ترک وفد کی جانب سے اس خواہش کو قبول کرتے ہوئے 20 نومبر کو دوبارہ جنیوا میں یکجا ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ سویٹزر لینڈ میں قبرص مذاکرات 7 نومبر کو اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی شراکت سے شروع ہوئے تھے۔
متعللقہ خبریں
ترک وزیر خارجہ کی فلسطینی وزیر اعظم سے ٹیلی فونک بات چیت
ڈی ایٹ ممالک کے وزراء خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں پاکستانی وزیر خارجہ بھی شرکت کر رہے ہیں