ترک مسلح افواج کی فوجی کاروائی، پی کے کے 19 دہشت گرد ہلاک

ترک مسلح افواج کیطرف سے  3 نومبر سے شروع کردہ فوجی کاروائی کے نتیجے میں  پی کے کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے ۔

607576
ترک مسلح افواج کی فوجی کاروائی،  پی کے کے 19 دہشت گرد ہلاک

 

 ترک مسلح افواج کیطرف سے سرت ،شرنک اور حقاری کے تکون میں  3 نومبر سے شروع کردہ فوجی کاروائی کے نتیجے میں  پی کے کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے ۔

اس کاروائی کا مقصد علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی  موسم سرما    میں  دہشت گرد کاروائیوں  کے منصوبوں کو ناکام بنانا اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا تھا ۔ 600 مربع کلومیٹر کا یہ علاقہ پی کے کے کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے ۔ ۔مسلح افواج نے بلاپائلٹ طیاروں کیساتھ بھی دہشت گردوں پر بمباری کی  جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے اسلحے کے ڈپوؤں ،پناہ گاہوں اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔ علاقے سے اس سے پہلے کی کاروائیوں میں ہلاک ہونے والے سات دہشت گردوں کی لاشیں بھی

 بر امد ہوئی ہیں ۔



متعللقہ خبریں