یورپی یونین دہشت گردی کی کھل کر مخالفت کرے، ترکی
انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیموں کی حمایت و تعاون کرنے والے شہریوں، سیاستدانوں اور عدالتی عناصر کے خلاف بھی کسی قسم کی رعایت برتنا نا ممکن ہے
یورپی یونین امور کے وزیر اور مذاکرات کار عمر چیلک کا کہنا ہے کہ ترکی،یورپی یونین سے انسداد ِ دہشت گردی کے معاملے میں تعاون کی توقع رکھتا ہے۔
عمر چیلک نے یورپی یونین کمیشن کے وسعتی امور کے ذمہ دار یوہانز ہاہن سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران یورپی یونین کے حالیہ اعلانات کے حوالے سے ترکی کی حساسیت کو زیر لب لایا۔
PKK اور فیتو سمیت تمام تر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مصمم جدوجہد کو جاری رکھے جانے کا ذکر کرنے والے چیلک نے کہا کہ ان تنظیموں کی پشت پناہی کرنے والے حلقوں کے خلاف بھی ترکی اقدامات کرے گا، انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیموں کی حمایت و تعاون کرنے والے شہریوں، سیاستدانوں اور عدالتی عناصر کے خلاف بھی کسی قسم کی رعایت برتنا نا ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے اعلانات میں ترکی کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی حمایت میں کسی واحد جملے کے ساتھ بیان کیا جانا نا کافی ہے، ہم یونین سے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی توقع رکھتے ہیں۔
وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترکی ۔ یورپی یونین تعلقات کے حوالے سے تنقیدی بیانات کے بجائے باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔ اس حوالے سے یورپی یونین کمیشن پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: آج صدر ایردوان جی۔7 اجلاس سے خطاب کریں گے
جی۔7 سربراہی اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوان کا ترجیحی موضوع غزّہ ہو گا