صدر ترکی اور وزیر اعظم کے ٹَرمپ کو تہنیتی پیغامات
صدر ترکی: " میں ذاتی طور پر اور ترک قوم کے نام پر امریکی عوام کی اس ترجیح کے ان کے مستقبل کے لیے فائدہ مند ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔"
![صدر ترکی اور وزیر اعظم کے ٹَرمپ کو تہنیتی پیغامات](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/1bf6/c4fe/ce9b/580dc746ee93c.jpg?time=1719035669)
![mevlüt çavuşoğlu.jpg](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/28cd/9fad/841b/5822f09ea4d6c.jpg?time=1719035669)
![bekir bozdağ.jpg](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/439c/2667/c6aa/5822f08e2efd1.jpg?time=1719035669)
![binali yıldırım.jpg](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/3f89/bbf5/56d6/5822f06a52c5a.jpg?time=1719035669)
صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ میں ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے ساتھ ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔
استنبول میں انجمن برائے صنعتکاراں و آجراں کے زیر اہتمام ایکسپو نمائش کی افتتاحی تقریب میں ایجنڈے میں شامل پیش رفت پر اظہار خیال کرنے والے صدر ِ ترکی نے کہا کہ "میری تمنا ہے کہ امریکی عوام کی یہ ترجیح دنیا بھر میں بنیادی حقوق و آزادی کے معاملات، ڈیموکریسی اور ہمارے خطے کی پیش رفت کے حوالے سے نیک اقدامات اٹھائے جانے کا وسیلہ ثابت ہو گی۔"
انہوں نے کہا کہ " میں ذاتی طور پر اور ترک قوم کے نام پر امریکی عوام کی اس ترجیح کے ان کے مستقبل کے لیے فائدہ مند ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔"
وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی اور 15 جولائی کے بغاوت کےا قدام میں ملوث فتح اللہ گولن کی ترکی کو حوالگی کی اپیل کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ گولن کی حوالگی باہمی تعلقات میں ایک نیا صفحہ کھولے گی۔
بوزداع کا کہنا ہے کہ امریکی عوام جس کسی بھی امیدوار کو چنے گی ، ترکی اسی کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دے گا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکی صدر کی تبدیلی ہمارے باہمی تعلقات کو متاثر نہیں کرے گی۔
وزیر نے مزید کہا کہ "اخبارات کی سرخیوں، سرویز، ٹیلی ویژن چینلز کے ذریعے انتخابات نہیں جیتے جا سکتے، فیصلہ عوام ہی کرتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ انتخابی حکمت عملی کے طور پر استعمال کردہ طریقہ کار پر امریکی عوام نے اپنے ارادے کو فوقیت دی ہے۔ "
متعللقہ خبریں
![ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d431/4da4/2a0f/665576b9c9569.jpg?time=1719035670)
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
![صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/cb09/0bb8/be30/667528251ad6f.jpg?time=1719035670)
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی