پشت پناہی حاصل کرنےوالوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ پشت پناہی حاصل کرنےوالوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔

606780
پشت پناہی حاصل کرنےوالوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ، صدر رجب طیب ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ پشت پناہی حاصل کرنےوالوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔

انھوں نے ایوان تجارت کانگریس ہال میں   آجروں  اور ہنر مندوں کی شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ   ہمارے لیے جمہوریہ ترکی کے علاوہ اور کوئی مملکت نہیں ہے  لیکن اس کے برعکس سوچنے والے اس کا خمیازہ بھگتیں گے اور  بھگت رہے ہیں ۔ہم نے  اپنے اللہ اور عوام کا سہارا لے رکھا ہے ۔

صدر ایردوان نے  15 جولائی کی ناکام بغاوت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیتو اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتی تو کیا ہوتا ؟    صرف اپنے حامیوں کو زندہ رہنے کا حق دینے والی  اس  تنظیم کا مکروہ چہرہ دیکھنے کے لیے ہمیں مزید کتنے تلخ تجربات سے گزرنا ہو گا ۔  فیتو ہمت کے نام سےآجروں اور دستکاروں سے  زبردستی جو رقم وصول کرتی ہے وہ  ہماری تہذیب اور اخلاقی اور اسلامی  اقدار  کے خلاف ہے ۔ فیتو کی 15 جولائی  کو دکھائے جانے والے اصلی چہرے کو ابھی تک نہ دیکھنے والے اپنے ملک اور قوم سے کھلے عام غداری   کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پی کے کے کے حامی اور پارلیمانی نمائندے ترکی کی راہ میں رکاوٹ بن  رہے ہیں ۔ملک اور قوم کے وفادار انسانوں کو تمام تر امکانات کو بروئے کار لاتے ہوئے اس صورتحال کی روک تھام کرنے اور وطن کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے ۔انھیں مذہب اور نسلی تعصب پیدا کرنے والے عناصر کو اس کی ہر گز اجازت نہیں دینی چاہئیے۔ مغربی ممالک کے صحافی ،وزیر اور دیگر عناصر ترکی کیخلاف سر گرم عمل ہیں لیکن  جب میں پارٹی کا چیر مین تھا اور ہماری پارٹی  کو بند   کر دیا گیا  تھا تو اسوقت آپ  کہاں تھے۔



متعللقہ خبریں