جان لیں کہ یہ دہشت گرد گرگٹ کی طرح رنگ بدلیں کر آپ کو نشانہ بنائیں گے اور بُری طرح نشانہ بنائیں گے

ترکی کی قومی اسمبلی نے ان ممبران کے لئے اپنے دروازے کھول کر انہیں سیاست کرنے کا  موقع فراہم کیا لیکن یہ قومی اسمبلی میں داخل ہو کر حکومت کو للکار رہے ہیں۔ صدر رجب طیب ایردوان

607330
جان لیں کہ یہ دہشت گرد گرگٹ کی طرح رنگ بدلیں کر آپ کو نشانہ بنائیں گے اور بُری طرح نشانہ بنائیں گے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی  HDP  کے گذشتہ ہفتے گرفتار ہونے والے اسمبلی ممبران  کے ماضی میں دئیے گئے اس بیان کا کہ " ہماری پشت پر PKK/PYD/YPG  ہے" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ "اب آئے یہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم آپ کو بچائے"۔

 صدر ایردوان نے استنبول میں MUSIAD  ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی قومی اسمبلی نے ان ممبران کے لئے اپنے دروازے کھول کر انہیں سیاست کرنے کا  موقع فراہم کیا لیکن یہ قومی اسمبلی میں داخل ہو کر حکومت کو للکار رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ تم مجھ سے پوچھ گچھ نہیں کر سکتے۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ استثنائیت کالعدم ہونے پر یقیناً عدالت تم سے پوچھ گچھ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ استثنائیت ختم ہوتے ہی آپ ایک عام شہری ہیں۔ دیگر سیاسی پارٹی کے حکام جاتے ہیں بیانات دیتے ہیں ۔ معمول کے  کام کی نگرانی کرتے ہیں  آپ بھی اسی طرح کرتے  ۔ لیکن آپ  نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیا ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ ہماری پشت پر  PKK ہے، PYD  ہے اور YPG  ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "بلائیں اب ان دہشت گرد تنظیموں کو آئیں اور آپ کو بچائیں"۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر یورپی یونین کی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے   کہا کہ جو خود دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں ہر طرح کا اقدام کر رہے ہیں  اور ضروری حفاظتی اقدامات سخت ترین شکل میں اختیار کر رہے ہیں   وہ ترکی کے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے حق کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ کسی ہچکچاہٹ  کے بغیر ہمیں کہہ رہے ہیں کہ "ترکی کے یورپی یونین مذاکرات پر نظر ثانی کی جانی چاہئیے"۔میں کہتا ہوں کہ آپ نے تاخیر کر دی ہے جلد از جلد نظر ثانی کریں اور صرف یہی نہیں اس معاملے پر حتمی فیصلہ بھی کریں۔

انہوں نے کہا کہ صرف اس وجہ سے کہ ترکی دہشت گردی کے خلاف باوقار جدوجہد کر رہا ہے آپ مذاکرات پر نظر ثانی کرنا چاہتے ہیں تو آپ بلا تاخیر یہ نظر ثانی کریں یہ کام تو آپ کو بہت پہلے کرنا چاہیے تھا۔ کیونکہ ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو آخر تک جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ وہ اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ یورپی یونین مذاکرات ختم کئے گئے تو ترکی میں موجود 3 ملین مہاجرین ان کے ملکوں  کا  رُخ کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانی حقوق اور جمہوریت کا درس دینے والے مغربی ضمیر نے سالوں سے بحر اسود اور بحر ایجئین کے سیاہ پانیوں میں جانوں سے محروم ہونے والے ہزاروں انسانوں کے لئے کیا ایک آنسو بھی گرایا ہے؟ یورپ پہنچ کر ہر طرح کی ذلت کا سامنا کرنے والے مہاجرین کے لئے معمولی سا بھی کام نہ کرنے والے جب ہم سے مخاطب ہوتے ہیں تو ہمیں آنکھیں دکھانا شروع کر دیتے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اپنے خون آلود ہاتھوں کی پرواہ کئے بغیر ہمیں نازیوں سے مشابہہ قرار دینے والے اصل میں خود نازی ہیں۔

مغرب کے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے خلاف  ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "آپ ایک طرف  تو PKK  کو دہشتگرد تنظیم اعلان کرتے ہیں اور دوسری طرف  اس کے منتظمین اور اراکین کے لئے یورپی پارلیمنٹ کے دروازے کھول رہے ہیں۔ یہ کیسی  دوغلی پالیسی   ہے؟

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا کہ میں آپ کو عادلانہ سیاست  کی دعوت دیتا ہوں ۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ مغرب کے حکام، صدور، وزرائے اعظم اور  وزراء ترکی سے فرار ہونے والے  دہشت گردوں کے لئے دروازے کھول رہے ہیں۔ جان لیں کہ یہ دہشت گرد گرگٹ کی طرح رنگ بدلیں گے اور آپ کو نشانہ بنائیں گے اور بُری طرح نشانہ بنائیں گے۔



متعللقہ خبریں