مغربی ممالک کی دہشت گردی کے معاملے میں  دوغلی پالیسی باعث افسوس ہے ، وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے دہشت گردی کے معاملے میں  دوغلی پالیسی اپنا رکھی ہے ۔

606348
مغربی ممالک کی دہشت گردی کے معاملے میں  دوغلی پالیسی باعث افسوس ہے ،  وزیر اعظم بن علی یلدرم

 

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے دہشت گردی کے معاملے میں  دوغلی پالیسی اپنا رکھی ہے ۔

انھوں نے اق پارٹی کے پارلیمانی گروپ  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی آمدنی کا اہم  ذریعہ  منشیات کی سمگلنگ  ہے ۔ ترکی میں ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں منشیات کا استعمال کافی کم ہے۔پی کے کے  کا ہدف یورپی نوجوانوں کو منشیات فروخت کرنا ہے ۔   انھوں نے پی کے کے کی حمایت کرنے والے یورپی ممالک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ   آپ ترکی کےقانونی اور  اندورنی  معاملات میں مداخلت کر نے کے بجائے اپنے نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنانے والی تنظیم پی کے کے کیخلاف کوئی قدم اٹھائیں ۔ہم اپنی سرزمین کے اندراپنی  قوم کی سلامتی  کے علاوہ آپ  کے مستقبل کے تحفظ کے لیے بھی جدوجہد  کرتے ہیں ۔ڈیموکریسی اور انسانی حقوق کے معاملے میں ترکی کو درس دینے والے یورپی ممالک  دہشت گردی کے معاملے میں  دوھرا معیار اپنائے ہوئے ہیں  اور جان و مال کی سلامتی کو نظر انداز کیے ہوئے ہیں ۔یورپی ممالک ترکی میں  15 جولائی کو فیتو  کی  ناکام بغاوت کے بعد امتحان میں  ناکام رہے ہیں  ۔ یورپی ممالک  نے انقلابیوں کی حمایت کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی نہ کرنے کے بارے میں  بیانات  دئیے ہیں ۔  جرمنی دہشت گروں کیخلاف نرم رویہ اپنائے ہوئے ہے۔  وہ ایک طرف پی کے کے کو ایک دہشت گرد تنظیم تسلیم کرتے ہیں  اور دوسری طرف ان کے وحشیانہ حملوں کیخلاف آواز بلند نہیں کرتے ہیں ۔ ۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے خبر دار کیا کہ ترکی کیخلاف غلط پروپگنڈا کرنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔



متعللقہ خبریں