ترکی: PKK کے خلاف  آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک

شرناک اور  بتلیس میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKKکے خلاف  آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے اور ایک کو حراست میں لے لیا گیا

605069
ترکی: PKK کے خلاف  آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک

ترکی کے اضلاع شرناک اور  بتلیس میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKKکے خلاف  آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے اور ایک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

شرناک سے منسلک بستلر ۔ دیرے لر  کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور رینجروں کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں کوہِ جودی کے علاقے میں 6 ، بستلر۔دیرے لر کے علاقے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ ایک دہشتگرد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں دہشت گردوں سے متعلق کثیر تعداد میں اسلحے، ایمونیشن ، حیاتی سامان اور ایک ہزار 535 کلو امونئیم نائٹریٹ کو تحویل  میں لے لیا گیا ہے۔

بتلیس کی تحصیل حیزان  میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری طرف ضلع آدانا کی تحصیل یور عیر میں PPK  کے حامیوں نے بلا اجازت مظاہرہ کیا۔

 مظاہرے  میں مداخلت کے دوران مظاہرین کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں  زخمی ہونے والا پولیس اہلکار ہسپتال میں تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود شہید ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں