ترک مسلح افواج کا فرات ڈھال فوجی آپریشن جاری
ترک مسلح افواج کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے کئی چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی اس کاروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک کردیا گیا ہے
شام کی شمالی سرحدوں سے دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے ترک مسلح افواج نے 24 اگست سے شروع کردہ فرات ڈھال آپریشن کے76 ویں روز دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے اور بڑی تعداد میں بھاری اسلحے پر قبضہ کرلیا ہے۔
ترک مسلح افواج کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے کئی چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی اس کاروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک کردیا گیا ہے۔
شام کی سرحد کے قریب ترک فضائیہ کے جاسوس طیارے مسلسل گشت کر رہے ہیں جبکہ ترک ہلال احمر اور محکمہ قدرتی آفات و ہنگامی حالات شامی مخالفین کو متواتر امداد کی فراہمی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ترک مسلح افواج نے علاقے میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔
جنرل ہیڈ کوارٹر نے یہ بھی بتایا ہے کہ علاقے میں شہریوں کے تحفظ کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے اور ہمارے اس آپریشن کا مقصد سرحدی علاقوں سے داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کا مکمل صفایا کرتے ہوئے شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنا ہے جس کےلیے ترکی، اقوام متحدہ کے قوانین کی پاسداری کا پابند ہے ۔ترک
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی