کوئی بھی شہری جرم کرنے کا حق نہیں رکھتا، ترک وزیر خارجہ

چاہے   ممبران اسمبلی ہی کیوں نہ ہوں  یہ   ملکی آئین اور قوانین کی پاسداری  کرنے کے پابند ہیں

604285
کوئی بھی شہری جرم کرنے کا حق نہیں رکھتا،   ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ   کسی بھی شخص کو  جرم  کا مرتکب ہونے کا حق  حاصل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی قوانین کے سامنے کسی کو  کوئی مراعات حاصل ہیں۔

 جناب چاوش اولو  نے ایک نجی ٹیلی ویژن پر    ایجنڈے کے حوالے سے     معاملات پر اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے  دہشت گردی کی  تحقیقات کے دائرہ کار میں  عوامی   ڈیموکریٹک پارٹی  کے ممبران اسمبلی    کو زیر حراست لیتے ہوئے   جیل  میں بند کیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ چاہے   ممبران اسمبلی ہی کیوں نہ ہوں  یہ   ملکی آئین اور قوانین کی پاسداری  کرنے کے پابند ہیں۔

اگر قوانین کی  بالا دستی  پر    یقین   رکھا  جاتا ہے تو   عدالت   کے فیصلوں اور حکم ناموں کی   تعمیل   بھی کرنے کی    ضرورت ہے۔  اس  حوالے سے   جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی   سمیت  کئی سیاسی جماعتوں کے   رہنمااور   ممبران اسمبلی    بھی عدالت کے سامنے جواب دہ  ہوتے رہے ہیں۔

     دنیا  بھر میں یہی عمل درآمد  کیا جاتا ہے۔ اگر عدالت کسی   معاملے کی وجہ  سے  ان کو   طلب کرتی ہے تو پھر ان کو جواب دہ ہونا ہی  پڑتا ہے۔



متعللقہ خبریں