ترک مخالف ہراقدام کی حوصلہ شکنی کی جائے گی: چینی نائب وزیراعظم

عوامی جمہوریہ چین  کے نائب وزیراعظم  وانگ  یانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترک مخالف ہر کوشش کی  مذمت کرے گا  اور گولن تنظیم  کے خلاف ہر ممکنہ اقدام کی حوصلہ شکنی میں  پیش پیش رہے گا

603504
ترک مخالف ہراقدام کی حوصلہ شکنی کی جائے گی: چینی نائب وزیراعظم

عوامی جمہوریہ چین  کے نائب وزیراعظم  وانگ  یانگ  نائب وزرائے اعظموں    کے دو طرفہ  مشاورتی اجلاس میں شرکت کی غرض سے ترکی   آئے ہوئے ہیں جنہوں نے وزیراعظم  بن علی یلدرم   سے ملاقات کی ۔

 قصر چانکایہ  میں ایک گھنٹے جاری اس ملاقات میں  دو طرفہ اقتصادی  و ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا  گیا ۔

 وزیراعظم   یلدرم نے جناب یانگ سے کہا کہ  وہ   تاریخی  شاہراہ ریشم کو دوبارہ سے  فعال بنانے  میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔  انہوں نے  15 جولائی کے واقعات   پر  ترکی کی حمایت کا  بھی شکریہ ادا کیا اور گولن تنظیم کے اداروں کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ۔

 مہمان نائب وزیراعظم   نے بھی اس موقع پر کہا کہ  ان کا ملک   ترک مخالف ہر کوشش کی  مذمت کرے گا  اور گولن تنظیم  کے    خلاف ہر ممکنہ اقدام کی حوصلہ شکنی میں  پیش پیش رہے گا۔ چین اور ترکی کے درمیان  تعاون  کو مزید فروغ دینا ضروری ہے   جس کےلیے میرا یہ دورہ بھی  مدد گار ثابت ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں