سیاست کوجرائم کا آلہ کار بنانے کی اجازت ہرگزنہیں ملے گی : وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے 11 ارکان پارلیمان کی گرفتاری سے متعلق کہا ہے سیاست کو جرائم کا آلہ کار بنانے والے کسی خوش فہمی میں نہ رہیں کہ ملکی قوانین سے وہ بچ جائیں گے

603899
سیاست کوجرائم کا آلہ کار بنانے کی اجازت ہرگزنہیں ملے گی : وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے  کہا ہے کہ  سیاست    کی آڑ میں  جرائم کی اجازت نہیں  ملے گی ۔

 وزیراعظم نے  عوامی جمہوری پارٹی کے 11ارکان     کی حراست سے متعلق اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ  یہ کاروائی قانونی دائرے میں ہے  ،اُنہیں  عدالت نے  بیان قلمبند کروانے کےلیے طلب کیا تھا مگر  ان کے  نہ آنے سے   عدالت نے  گرفتاری کے سمن جاری  کر دیئے۔  اگر دیگر سیاسی جماعتوں کے سرربراہان  کو عدالت بیان دینےکے لیے طلب کر سکتی ہے تو آپ میں کون سے سرخاب کے پر لگے ہیں جو  آپ جمہوریہ ترکی  کے  مُقننہ اداروں  کے احکام کی نافرمانی کر رہے ہیں۔

 وزیر قانون بکر بوزداع نے بھی اس  حوالے سے کہا  کہ  پی کےکے   کی تشہیر کےلیے  سیاست کا سہارا لینے والوں کو عدلیہ نے کئی بار طلب کیا  جس کے جواب میں یہ اقدام اٹھانا پڑا  جو کہ ملکی قوانین کے عین مطابق ہے اور جن کا احترام ہم سب پر واجب  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں