بیلجیئم کی عدالت قانونی تقاضوں کا مذاق اڑا رہی ہے: حکومت ترکی

ترکی  نے بیلجیئن عدلیہ کی طرف سے  پی کےکے کے دہشت گردوں سے  متعلق  ایک متنازعہ فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ اس فیصلے نے  پی کےکے کی جانب سے شرپسندانہ سرگرمیوں کودہشت گردی قرار نہ دیتےہوئے انصاف کے تقاضوں کا مذاق اڑایا ہے

603710
بیلجیئم کی عدالت قانونی تقاضوں کا مذاق اڑا رہی ہے: حکومت ترکی

 ترکی  نے بیلجیئن عدلیہ کی طرف سے  پی کےکے کے دہشت گردوں سے  متعلق  ایک متنازعہ فیصلے کی مذمت کی  ہے ۔

  ترک محکمہ خارجہ     کے مطابق ، حکومت بیلجیئم نے  دہشت گرد تنظیم پی کےکے کی سرگرمیوں کو  اپنے ملک میں اجازت دے رکھی ہے  اور اب   عدلیہ کا ان سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ دینا ،  دہشت گردی کے خلاف جنگ کی  کھلم کھلا خلاف ورزی   کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم  ہے ۔

 بیان میں  کہا گیا ہے کہ حکومت بیلجیئم نے  سن 2010 سے اب تک  قانونی اصولوں کے منافی  احکام صادر کرنا جاری رکھا   ہوا ہے   اور گزشتہ روز  عدلیہ کے فیصلے  نے  پی کےکے   کی جانب سے جبراً بچوں کے اغوا  اور دیگر  شرپسندانہ سرگرمیوں   کو  دہشت گردی  قرار نہ دیتےہوئے انصاف کے تقاضوں کا مذاق ااڑیا ہے ۔

 یاد رہے کہ  بیلجیئم کی وفاقی عدالت نے  مسلح جدوجہد کو دہشت گرد ی  قرار نہ دینے کا  فیصلہ  کیا تھا  جس پر   وفاقی اٹارنی  اعتراض کا حق رکھتا ہے  ۔

  باور رہے کہ پی کےکے  کو یورپ نے بھی دہشت گرد تنظیم قبول کر رکھا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں