جرمنی  کا فیتو کے لیے پائیں باغ کی حیثیت اختیار کر جانا باعث تشویش ہے ، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ حکومت جرمنی نے ترکی کے بجائے فیتو کے اراکین کی حمایت کو ترجیح دی ہے ۔

603098
جرمنی  کا فیتو کے لیے  پائیں باغ کی حیثیت اختیار کر جانا باعث تشویش ہے ، صدر ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ جرمنی  کا دہشت گرد تنظیم فیتو کے لیے پائیں باغ کی حیثیت اختیار کر جانا باعث تشویش ہے ۔ حکومت جرمنی نے ترکی کے بجائے فیتو کے اراکین کی حمایت کو ترجیح دی ہے ۔ 

صدر ایردوان نے انقرہ میں منعقدہ" زندہ انسانی  خزانہ  اور مستقبل کی میراث کے نمائندے " تقسیم ایوارڈ کی تقریب  سے خطاب کیا ۔ انھوں نے طویل عرصے سے جرمنی میں مقیم فیتو کے اراکین کو گرفتار کر کےترکی  کے حوالے کرنے کی درخواست کو مسترد کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے ۔   انھوں نے کہا کہ جرمنی نے  فیتو کے اراکین کی حمایت کو ترجیح دی ہے ۔ آپ دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں انھیں پناہ دے رہے ہیں  لیکن تاریخ آپ کا محاسبہ کرئے گی ۔ ہم بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ دہشت  گردی عقرب کی ماند ہے جو کسی بھی وقت آپ کو کاٹ سکتا ہے ۔ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملک جرمنی  کا انجام اچھا نظر نہیں آتا ہے ۔



متعللقہ خبریں