گولن تنظیم کے خلاف امریکہ کو فراہم کردہ دلائل کی تعداد نصف ملین ہے: شیمشیک

نائب وزیراعظم  مہمت شیمشیک  نے  کہا ہے کہ 15 جولائی کے واقعات   میں  گولن تنظیم کے  سرغنہ   کی  ملوث ہونے میں  کسی قسم کے شک و شبے کی گنجائش نہیں  رہی ہے  اور امریکہ  کو جو ہم نے   دستاویز پیش کیے ہیں ان کی تعداد تقریباً نصف ملین  کے قریب ہے

600987
گولن تنظیم کے خلاف امریکہ کو فراہم کردہ دلائل کی تعداد نصف ملین ہے: شیمشیک

نائب وزیراعظم  مہمت شیمشیک  نے  کہا ہے کہ 15 جولائی کے واقعات   میں  گولن تنظیم کے  سرغنہ   کی  ملوث ہونے میں  کسی قسم کے شک و شبے کی گنجائش نہیں  رہی ہے  اور امریکہ  کو جو ہم نے   دستاویز پیش کیے ہیں ان کی تعداد تقریباً نصف ملین  کے قریب ہے۔

 مہمت شیمشیک نے  ترکی ۔امریکہ بزنس کونسل     اور امریکی۔ترک کونسل کے اشتراک سے واشنگٹن میں منعقدہ    ترک۔امریکہ تعلقات       پر مبنی 35 سالہ کانفرنس میں شرکت کی ۔

 اس کانفرنس کے تحت منعقدہ ایک پینل سے  خطاب کے دوران  شیمشیک نے  کہا کہ  ترکی  میں   اقتصادی منڈیوں  کو  15 جولائی کے  بعد جو غیر تسلی بخش صورتحال درپیش تھی  وہ اب ختم ہو چکی ہے  جس     کا   سہرا   مائیکرو اکانامک پالیسیوں   کو جاتا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ   ترکی کے بجٹ خسارے کی شرح  اس وقت  اوا ی سی ڈی  ممالک    کے مقابلے میں  ایک چوتھائی  اور یورو زون    کے مقابلے میں    ایک تہائی فیصد ہے  جبکہ ملک  کا بینک کاری نظام بھی اس وقت مستحکم نظر آرہا ہے۔

  ترکی میں پی کےکے کے خلاف جنگ سے متعلق ایک سوال کے جواب  میں  شیمشیک نے کہا کہ کردوں سے  ملک کو کائی مسئلہ لاحق نہیں ہے  حتی اگر دیکھا جائے تو اُن کی  ترکی میں  مالی حیثیت کافی مضبوط ہے جس کے تناطر میں  دراصل ہمیں دہشت گرد تنظیم پی کےکے سے خطرہ  ہے  جسے  یورپی یونین،امریکہ اور  اقوام متحدہ نے  دہشت  گرد اعلان کر رکھا ہے۔

مشرق وسطی کے مسائل پر نظر ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  ہم  نئی   یا  نسلی و دینی ریاستوں    کو وجد میں لاتےہوئے مسائل  حل نہیں کر سکتے ۔مشرق وسطی کے مسائل اگر حل کرنا ہونگے تو ہمیں تحمل ،جمہوریت ،خوشحالی اور استحکام  کا دامن پکڑنا ہوگا البتہ  بد قسمتی سے اس میں وقت لگے گا۔

 



متعللقہ خبریں