یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر ترکی کے اہم پیغامات

اسیری و    غلامی  کے سامنے گردن  خم نہ کرنے والی ترک قوم  نے اپنے  مستقبل اور  استقلال   کو نشانہ بنانے  والی قابض قوتوں کے خلاف   جنگ نجات کو   تاریخ  بھر میں    بے مثال ہونے والی  ایک     عظیم فتح کے ساتھ   ابدی  حیثیت  دلائی تھی

599381
یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر ترکی کے اہم پیغامات

 

صدر  رجب طیب ایردوان نے  29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی ترانوے ویں سالگرہ کی مناسبت سے  اپنے پیغام میں    قوم کی  15 جولائی کی بغاوت کی کوشش کے خلاف   بہادرانہ داستان  رقم کرنے  کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ  "آج ترکی 15 جولائی   کی صبح    کے مقابلے   میں کہیں زیادہ طاقتور، دانش مند  اور  عزم   کا حامل  ایک ملک ہے۔"

یوم جمہوریہ  کے حوالے سے قوم کے نام ایک تحریری پیغام جاری کرنے والے صدر ایردوان نے   اس بات پر زور دیا کہ  مجھے  اس  عظیم مملکت اور ہیرو  قوم  کا صدر  ہونے پر    فخر ہے ۔

انہوں نے  کہا ہے کہ"آج  غازی مصطفی ٰ کمال پاشا    کی قیادت میں  اعلان کردہ  ، ہماری آخری مملکت  جمہوریہ ترکی  کے قیام  کی 93 ویں سالگرہ ہے"  عنوان کے حامل اس پیغام میں  صدر ترکی کا کہنا  ہے کہ  اسیری و    غلامی  کے سامنے گردن  خم نہ کرنے والی ترک قوم  نے اپنے  مستقبل اور  استقلال   کو نشانہ بنانے  والی قابض قوتوں کے خلاف   جنگ نجات کو   تاریخ  بھر میں    بے مثال ہونے والی  ایک     عظیم فتح کے ساتھ   ابدی  حیثیت  دلائی تھی۔ "

اس عظیم   فتح کے بعد 29 اکتوبر  سن 1923 کو "حاکمیت  بلا شک و شبہہ قوم کی  ملکیت ہے" اصول اور  کسی تہذیبی سطح  سے  ہمکنار کرنے کے عہد کے ساتھ  جمہوریہ  ترکی  کا  قیام  عمل میں آنے کا  ذکر کرنے والے  جناب ایردوان نے  کہا ہے کہ "ہم ، ہماری جمہوریت کو  2000سالہ   مملکت  کے شعور کے ساتھ  زندگی    بسر  کرنے  والے  جغرافیہ   میں ایک ہزار سالہ  عہدِ سلچوقی و عثمانی   کے ورثے کے  طور   پر ان کٹھن ایام  میں  حاصل کردہ ایک   عظیم الشان  فتح کی  نظر سے  دیکھتے ہیں۔"

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ جمہوریہ ترکی  نے 93 برسوں  تک   اس کے سامنے   پیش آنے والی رکاوٹوں اور مشکلات  کے   خلاف   ڈٹ  کر مقابلہ کرتے ہوئے    اپنے سفر کو جاری رکھا ہے، بالخصوص  حالیہ ایام  میں اٹھائے جانے والے اقدامات  کی وساطت سے  یہ   دنیا  کی    بلندی  کی جانب گامزن      طاقتوں کی صف میں  جگہ بنانے والا ایک ملک ہے۔ ترقی کی جانب رواں دواں  معیشت ،  طاقتور   ڈیموکریسی، بنیادی انسانی اقدار  سے وابستگی،  اصولی اور  دور اندیش  خارجہ پالیسیوں کی بدولت   ترکی،  خطے اور دنیا میں  الہام کا وسیلہ ثابت ہونے  کے عمل کو آج بھی    جاری   رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے  کہا ہے کہ دنیا کے  چاہے کسی بھی مقام پر بھی کیوں نہ ہو ں، ہمارے تمام تر شہری  اور  ترکی کے دوست   ترک قوم کی 15 جولائی کی   داستان  پر فخر کرتے ہیں ۔ ہم  دہشت گرد حملوں،  بغاوت کی کوشش  اور   خطرناک صورتحال سے بچتے ہوئے     یوم جمہوریہ   تک پہنچے ہیں۔

اپنے پیغام میں اتحاد و یکجہتی پر بھی زور دینے والے  ایردوان نے  کہا کہ"ہمارے   اتحاد و سلوک، بھائی چارگی،  وطن، استقلا ل اور مستقبل  کو    نشانہ بنانے  والا کوئی بھی حملہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

ترکی کے  ہمیشہ سے کہیں زیادہ  طاقتور اور  پر استحکام ہونے کی یاد دہانی کرانے والے صدر کا کہنا تھا کہ   "دہشت گرد  اور ان کو  کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کرنے والے  ہمیں اپنے اہداف  تک پہنچنے سے  نہیں روک سکتے۔ "

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکراسمائیل قاہرامان نے جمہوریہ ترکی کے قیام کی 93 ویں  سالگر ہ کی مناسبت سے تہنیتی پیغام جاری کیا ہے ۔

انھوں نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج سے 93 سال قبل 29 اکتوبر 1923 کو   جمہوریہ ترکی کا قیام عمل میں آیا تھا۔ عوام کے عزم ،جذبے اور دلیری نے استعماری طاقتوں  کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا تھا ۔ ترکی نے انقلابات کرتے ہوئے اپنی آزادی اور خود مختاری کو  مضبوط بنایا ہے ۔  سامراجی  قوتوں کے منصوبوں کو ہماری قوم کے عزم و ارادے سے  خاک میں ملایا گیا تھا، ہم نے   مختلف اقدامات اٹھاتے ہوئے   آزادی   و حریت  کو  چار چاند  لگائے  ہیں۔"

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے   بھی  یوم جمہوریہ کے حوالے سے اپنے پیغام میں  نئے  آئین    پر زور دیتے ہوئے اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ  نئے  آئین اور منشور کی بدولت    جمہوریت کی بنیادیں کہیں زیادہ   مضبوط اور ناقابل    لرزش ہیں۔ وزیر اعظم یلدرم  نے کہا کہ  قوانین کی بالا دستی   میں رعایت نہ دینے والے،  سیاسی  نظام کے طور پر   صدارتی نظام کو اپنانے والے ، ڈیموکریٹک اور  آزادی پسند   کسی نئے آئین  کے ساتھ  ترکی   اپنے سفر کو   جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں