ترکی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات

تقریبات کا آغاز  صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت میں  سرکاری حکام     کی جانب سے مزار اتاترک پر حاضری کے ساتھ   ہوا

599422
ترکی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات
cumhuriyet bayramı program1.jpg

جمہوریہ  ترکی  کے قیام کی  ترانوے  ویں  سالگرہ  ملک بھر میں، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں اور بیرون ملک ترک سفارتخانوں میں  مختلف تقریبات کے ساتھ منایا جا رہی ہے۔

ان تقریبات کا آغاز  صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت   سرکاری حکام     کی جانب سے مزار اتاترک پر حاضری کے ساتھ   ہوا۔

صدر  نے مزار اتاترک کے خصوصی رجسٹر پر مندرجہ ذیل الفاظ درج کیے:" حریت و  درخشاں مستقبل کے  حصول  کی راہ میں  ہر گز رعایت  نہ   دینے کا 93 برس قبل  پوری دنیا کے سامنے اعلان کرنے والی  ہماری قوم   اسی ارادے و نظریے کو آج بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔  15 جولائی  کی بغاوت کی کوشش کے خلاف ہمارے وطن کے چاروں گوشوں میں    بہادرانہ   مزاحمت   93 برس قبل کی جنگ  نجات کو   فتح سے ہمکنار کرانے  والے ارادے و مشترکہ ایمان و یقین کا عملی اظہار ہے۔

 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کی تقریبات    اب کی بار  اتاترک  مرکزِ ثقافت کی بجائے  جمہوریت کی بنیادیں ڈالتے ہوئے ان کو   فروغ    دینے کے مقام     ترکی کی پہلی قومی اسمبلی   میں  منائی جا رہی ہیں۔

یوم جمہوریہ کا مارچ  پاسٹ    پہلی قومی اسمبلی  اور  موجودہ قومی اسمبلی کی عمارتوں کے درمیان      سر انجام پا رہا ہے۔

صدر  ایردوان    یوم جمہوریہ کا استقبالیہ    ایوان ِ صدر میں  دیں  گے۔



متعللقہ خبریں