پی کے کے ایک دہشت گرد تنظیم ہے ، بریٹ میک گرک

بریٹ میک گرک نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم  پی کے کے ترکی اور شمالی عراقی انتظامیہ کے لیے خطرہ تشکیل دیتی ہے ۔

597168
پی کے کے ایک دہشت گرد تنظیم ہے ، بریٹ میک گرک

 

متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما  کے داعش کیخلاف جدوجہد کے امور کے خصوصی نمائندے بریٹ میک گرک نے کہا ہے کہ پی کے کے ایک دہشت گرد تنظیم ہے ۔

انھوں نے عراق کے دورے کے دوران بغداد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پی کے کے ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور یہ تنظیم ترکی اور شمالی عراقی انتظامیہ کے لیے خطرہ تشکیل دیتی ہے ۔ حکومت عراق اور  شمالی عراقی انتظامیہ   کو اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت  ہے ۔

انھوں نے موصل کو داعش کے قبضے سے نجات دلانے  کے لیے شروع کردہ کاروائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر پوری طرح عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور اس میں پیش رفت بھی ہوئی ہے  لیکن یہ کاروائی کافی مشکل ہے اور اس میں کامیابی حاصل کرنے میں وقت لگے گا ۔

میک گرک نے اسطرف توجہ دلائی کہ داعش چھوٹے گروپوں کی شکل میں  کرکوک اور رتبہ کیطرح دیگر علاقوں میں بھی اپنی دہشت گرد کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے  اور ہم  ایسے حملوں میں شدت پیدا ہونے کا اندیشہ رکھتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ داعش کے خاتمے کے بعد امریکی قوتوں کی عراق میں موجودگی کا فیصلہ عراقی انتظامیہ ہی کرئے گی  ۔ موصل کو داعش سے نجات دلانے کے لیے 17 اکتوبر کو  شروع ہونے والی کاروائی میں عراقی فوج ، پشمرگےاور بعشیقہ کیمپ میں ترک فوجیوں کی طرف سے تربیت دئیے جانے والے نینووا مجاہدین حصہ لے رہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں