15 جولائی کی ناکام بغاوت کے موضوع پر لگائے گئے سٹال میں گہری دلچسپی

اق پارٹی کے پارلیمانی نمائندے جوشکن چاکر نے کہا ہے کہ بین الاپارلیمانی اتحاد اجلاس میں دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے موضوع پرایک سٹال لگایا ہے ۔

597218
15 جولائی کی ناکام بغاوت کے موضوع پر لگائے گئے سٹال  میں گہری دلچسپی

 

 ترکی کے پارلیمانی نمائندوں نے جنیوا میں منعقدہ بین الاپارلیمانی اتحاد پاب  کی 135 ویں جنرل کمیٹی میں دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے موضوع پرایک سٹال لگایا ہے ۔  

  وفد کی قیادت کرنے والے اق پارٹی کے پارلیمانی نمائندے جوشکن چاکر نے کہا ہے کہ جس عمارت میں اجلاس ہو رہا ہے وہاں پر  ناکام بغاوت کے ویڈیوز اور متعدد زبانوں میں  تیار کردہ کتابچوں کی مدد سے بغاوت کے بارے میں ہمیں  معلومات فراہم کرنے کا  موقع ملا ہے ۔ جنرل کمیٹی  کے اجلاس میں 171 ممالک سے ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں اور انھوں نے ترک سٹال میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ امسال ہونے والے اجلاس کا  مرکزی خیال ہمارے علاقے کے مسائل سے متعلق ہے۔  اجلاس میں ترکی کی حمایت سے حلب اور شام کو فراہم کی جانے والی انسانی امداد کے ایجنڈے کو شامل کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں دنیا میں خواتین اور بچوں کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔

 چاکر نے کہا کہ پاب اجلاسوں  کے دوران ہمیں متعدد ممالک کے وفود سے ملاقات کر نے کا موقع ملا ہے ۔



متعللقہ خبریں