ترکی۔ روس پریس اینڈ انفارمیشن مشاورتی اجلاس

مذاکرات میں پریس اینڈ انفارمیشن کے شعبے میں تعاون کے امکانات  پر غور کیا گیا، میڈیا اہلکاروں کے دو طرفہ دوروں میں اضافہ کرنے اور دونوں ممالک میں فرائض ادا کرنے والے صحافیوں کی کاروائیوں میں آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی

596334
ترکی۔ روس پریس اینڈ انفارمیشن مشاورتی اجلاس

ترکی اور روس کی وزارت خارجہ کے درمیان پریس اینڈ انفارمیشن کے شعبے میں مشاورت کے لئے دوسرا اجلاس 24 اکتوبر  کو ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان تانجو بلگچ اور روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان  ماریہ ظاہراووا  کی زیر قیادت وفود کے درمیان ماسکو میں منعقد ہوا۔

ماسکو میں کل ہونے والے ان مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے دائرہ کار میں پریس اینڈ انفارمیشن کے شعبے میں تعاون کے امکانات  پر غور کیا گیا، میڈیا اہلکاروں کے دو طرفہ دوروں میں اضافہ کرنے اور دونوں ممالک میں فرائض ادا کرنے والے صحافیوں کی کاروائیوں میں آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔

علاوہ ازیں مذاکرات میں سوشل میڈیا کے استعمال کے موضوع پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پریس اینڈ انفارمیشن کے شعبے میں مشاورت کا پہلا اجلاس دسمبر 2014 میں انقرہ میں منعقد ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں