فلسطین کے صدر محمود عباس انقرہ کے دورے پر

فلسطین کے ترک حکومت کے ساتھ تعلقات تاریخی اور جغرافیائی تعلقات ہیں اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ صدر محمود عباس

596126
فلسطین کے صدر محمود عباس انقرہ کے دورے پر

فلسطین کے صدر محمود عباس  سرکاری دورے  پرانقرہ پہنچ گئے ہیں۔

انقرہ میں انہوں نے مزار اتا ترک پر حاضری دی اور مزار پر پھول چڑھائے بعد ازاں وہ ملّی میثاق ٹاور میں تشریف لے گئے اور یادگاری دفتر میں  دستخط کئے۔

یادگاری دفتر میں اپنے خیالات رقم کرتے ہوئے    انہوں نے کہا کہ اس عظیم ملک کے عوام کے لئے اور   سابقہ اور موجودہ انتظامیہ کے لئے احترام کا اظہار کرتا ہوں۔ عظیم لیڈر مصطفیٰ کمال اتاترک  نے جمہوریہ ترکی کے قیام کے عمل میں جس کردار کا مظاہرہ کیا  اسے نہایت تعریف و تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ میں ، عظیم لیڈر اتاترک کی روح، صدر ایردوان کی زیر قیادت انتظامیہ  اور ترک عوام کی خدمت میں فلسطینی عوام کا سلام پیش کرتا ہوں۔

فلسطین کے صدر محمود عباس مزار اتا ترک پر حاضری کے بعد ترکی کی قومی اسمبلی میں تشریف لےگئے جہاں انہوں نے اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل قاہرامان کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں صدر عباس نے کہا کہ فلسطین کے ترک حکومت کے ساتھ تعلقات تاریخی اور جغرافیائی تعلقات ہیں اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔  



متعللقہ خبریں