فلسطین کے صدر محمود عباس کی ترکی میں مصروفیات
فلسطین کے صدر محمود عباس ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لے آئے ہیں ۔
فلسطین کے صدر محمود عباس ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لے آئے ہیں ۔
انقرہ پہنچنے پر انھوں نے سب سے پہلے مزار اتاترک پر حاضری دی اور خصوصی رجسٹر پر یہ تحریر قلمبند کی ۔
" میں اس عظیم ملک کے عوام اور نئی اور پرانی حکومتوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور جمہوریہ ترکی کے قیام کے دوران عظیم رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک نے جو خدمات ادا کی ہیں اور ان کے کردار کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ فلسطینی عوام اتاترک کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں اور صدر ایردوان کی زیر قیادت حکومت ترکی اور ترک عوام کو سلام پیش کرتے ہیں ۔"
صدر عباس نے مزار اتاترک پر حاضری دینے کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر اسمائیل قارامان کیساتھ ملاقات کی اور 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے دوران قومی اسمبلی پر پھینکے جانے والے بموں کی تباہ کاریوں کے مقام کا دورہ کیا ۔
مہمان صدر شام کو صدر رجب طیب ایردوان کیطرف سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے ۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی