ترکی: دہشت گرد تنظیم PKK کے 7 دہشت گرد ہلاک

سرچ آپریشنوں کے دوران کثیر تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن کو تحویل میں لےلیا گیا ہے

595211
ترکی: دہشت گرد تنظیم PKK کے 7 دہشت گرد ہلاک

ترکی کے ضلع تنجے لی  کی تحصیل اوواجک  اور اشاع  اتورنبا  کے دیہی علاقے میں کئے گئے آپریشنوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

سرچ آپریشنوں کے دوران کثیر تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن کو تحویل میں لےلیا گیا ہے۔

علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔

بن گیول کی تحصیل گینچ میں 'پی کے کے ' کے دہشت گردوں کی طرف سے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ  فائرنگ سے حملہ کیا گیا۔

حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں