فرات ڈھال آپریشن الباب تک جائے گا۔ صدر رجب طیب ایردوان

اگر کولیشن فورسز مشترکہ کاروائی کے لئے تیار ہوتی ہیں تو راقہ میں بھی  ہم داعش کے خلاف ضروری کاروائی کریں گے۔ لیکن ہمارا یہ اتحاد دہشت گرد تنظیموں PYD  یا پھر YPG  کے ساتھ نہیں ہو گا۔ صدر رجب طیب ایردوان

595185
فرات ڈھال آپریشن الباب تک جائے گا۔ صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام کے شمال کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لئے ترکی کی زیر قیادت 24 اگست کو شروع ہونے والا فرات ڈھال آپریشن الباب تک جائے گا۔

ضلع برصا میں اجتماعی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم راقہ کے لئے کئے جانے والے آپریشن میں بھی شامل ہوں گے۔ اگر کولیشن فورسز مشترکہ کاروائی کے لئے تیار ہوتی ہیں تو راقہ میں بھی  ہم داعش کے خلاف ضروری کاروائی کریں گے۔ لیکن ہمارا یہ اتحاد دہشت گرد تنظیموں PYD  یا پھر YPG  کے ساتھ نہیں ہو گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ کولیشن فورسز کا الباب میں دہشت گرد تنظیم سے پاک علاقے کی تیاری  کرنا ضروری ہے اسی طرح کی تیاری PYD/YPG  کے زیر قبضہ علاقے منبج میں کرنا ضروری ہے۔

میثاق ملّی مباحث پر بھی بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اس سے بعض حلقوں کو بے اطمینانی کا سامنا ہے۔

عراق کے قدیم شہر کیرکک اور موصل ہمارے تھے۔ اب میں میثاق ملّی کہتا ہوں تو آپ کیوں بے اطمینان ہو رہے ہیں۔ میں تاریخ کا سبق  دے رہا ہوں آپ کو یہ بات سمجھنا چاہیے۔  میں کہتا ہوں کہ اس کام کی تاریخ میں یہ چیز ہے کیا غازی مصطفیٰ کمال نے بھی میثاق ملّی کو اپنی سمت کے طور پر نہیں دکھایا تھا۔

دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بھی  پختہ عزم  کا پیغام دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "آپ جہاں بھی فرار ہونا چاہتے ہیں ہو کر دیکھ لیں  ہم آخر تک آپ کا پیچھا کریں گے اور کر رہے ہیں "۔

انہوں نے کہا کہ اب  ہم  دہشت گردی کا اقدام ہونے کے بعد نہیں بلکہ دہشت گردی سے پہلے اس دلدل کو خشک کریں گے اور اس ملک  میں  رفاح اور امن  کا بول بالا کریں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے فیتو کے اراکین سے بھی ان تمام باتوں کو حکومت کے سامنے بیان کرنے کی اپیل کی کہ جو ان کے علم میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیتو کے اراکین اگر معلوم باتوں کو بیان نہیں کریں گے تو انہیں عدالتی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔



متعللقہ خبریں