سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے حکومت مثبت کوششیں کر رہی ہے : یلدرم

وزیراعظم   یلدرم نے  یقین ظاہر کیا  کہ عالمی مالیاتی  شعبے اور غیر ملکی سرمایہ کار  ترکی میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کریں گے جس کےلیے حکومت  مالیاتی مراکز کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے  جہاں 50 ہزار افراد ملازمتوں سے منسلک ہونگے

591172
سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے حکومت مثبت کوششیں کر رہی ہے : یلدرم

وزیراعظم بن علی یلدرم ،نائب وزیراعظم نورالدین جانیکلی اور وزیر خزانہ  ناجی  آعبال  نے  استنبول  میں   ترک  اخبارات  کے  اقتصادی امور کے    چیف ایڈیٹروں کے  سوالوں کے جواب دیئے۔

 وزیراعظم   یلدرم نے  یقین ظاہر کیا  کہ عالمی مالیاتی  شعبے اور غیر ملکی سرمایہ کار  ترکی میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کریں گے جس کےلیے حکومت  مالیاتی مراکز کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے  جہاں 50 ہزار افراد ملازمتوں سے منسلک ہونگے۔

 وزیراعظم نے   ترکی میں طویل المدت بنیادوں  پر سرمایہ کاری کے فروغ اور  خلیجی ممالک   کی جانب رغبت کے حوالے سے کہا کہ  عرب ممالک  اس بارے میں کافی سنجیدہ ہیں اور وہ  ٹیلی مواصلات،  بندرگاہوں کی تعمیر،پیٹرو کیمیا  جیسے شعبوں میں  دلچسپی رکھتے ہیں اس کے علاوہ  بعض بینکوں کے درمیان بھی  مشترکہ تعاون   ہو رہا ہے ۔

 انہوں نے  گزشتہ  سہ ماہی کے دوران   ترکی کی معاشی صورت حال کے بارے میں بتایا کہ اس سال ہماری شرح نمو  3٫2فیصد جبکہ  افراط زر کی شرح 7٫5 فیصد  رہنے کی توقع ہے البتہ  سال کی آخری سہ ماہی میں  امید افزا نتائج  کا امکان کافی روشن ہے۔

27 اکتوبر کو استنبول میں   منعقد ہونے والے اقتصادی  اجلاس  کے بارے میں جناب یلدرم کا کہنا تھا کہ  اس اجلاس میں  دنیا کے بڑے سرمایہ کار اور  کمپنیوں  کے  افسران اعلی  شرکت کریں گے جن سے ہمیں مذاکرات کا بھی موقع ملے گا ۔ ہماری خواہش ہے کہ ملک میں     غیر ملکی سرمایہ کاروں  کو خصوصی مراعات اور  سہولتیں  میسرمزید  ہوں  اور اُن کا وقت  غیر ضروری کاغذی کاروائی اور افسر شاہی سے محفوظ رہے۔

 



متعللقہ خبریں