چار سوعرب قبیلوں کی موصل کاروائی کے معاملے میں ترکی کی حمایت

عراق کے 400 عرب قبیلوں نے موصل کاروائی کے معاملے میں ترکی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

590860
چار سوعرب قبیلوں کی موصل کاروائی کے معاملے میں ترکی کی حمایت

 

 

عراق کے 400 عرب قبیلوں نے موصل کاروائی کے معاملے میں ترکی کی حمایت کرنے کا اعلان کیاہے ۔

 عرب قبیلوں کے سربراہان نے عربل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ترکی کا ساتھ دیتے رہیں گے اور ایران سے وابستہ شعیہ مسلح تنظیموں کو موصل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

  عرب لیڈروں نے امریکہ اور ایران کی زیر حمایت اتحادی قوتوں کیطرف سے  موصل میں سنی مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو موصل کے  معاملے میں   جگہ لینے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے پریس کانفرنس  سے خطاب کے دوران  عراقی

وزیر اعظم اور پارلیمنٹ پر عراقیوں کو فوجی تربیت دینے والے اور انسانی امداد فراہم کرنے والے ملک ترکی کیخلاف ناحق موقف اپنانے  کیوجہ سے نکتہ چینی کی  اور کہا کہ عراقی پارلیمنٹ نے تقسیم کی پالیسی اپنا رکھی ہے ۔ترکی نے ہمیشہ عراقیوں کا ساتھ دیا ہے ۔ عراقی وزیر اعظم  کو ترکی کے خلاف بیانات  دینے کے بجائے اس کا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت تھی ۔



متعللقہ خبریں