یونان جانے کی کوشش میں ہونے والے تارکین وطن پکڑے گئے

سیکورٹی قوتوں نے  کاروائی کرتے ہوئے    عراقی،  افغانی اور پاکستانی         شہریت کے حامل  94 افراد کو پکڑ لیا

590250
یونان جانے کی کوشش میں ہونے والے تارکین وطن پکڑے گئے

ترکی کے ضلع کرک لیر ایلی   سے غیر قانونی  طریقے سے  بیرون ملک جانے کی کوشش میں ہونے والے  94   افراد پکڑے   گئے۔

علاقے کی  جنڈارمیری  ٹیم  نے     علاقے میں غیر قانونی طور پر  بیرون ملک  فرار ہونے کی کوشش  کرنے والے  دو مختلف گروہوں کا تعین کیا۔

جس پر سیکورٹی قوتوں نے  کاروائی کرتے ہوئے    عراقی،  افغانی اور پاکستانی         شہریت کے حامل  94 افراد کو پکڑ لیا۔

ان  افراد  کو  بیرون ملک لیجانے کی   کوشش میں ملوث ہونے کا دعوی کردہ ایک شخص بھی پکڑا گیا ہے۔

تارکین وطن کو    مہاجرین  کے ادارے  کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں