ترکی خطے میں دوستی کے راستے پر قائم دائم ہے، بن علی یلدرم

ہمیں اس خطے میں    استحکام اور امن و امان قائم کرنے  کے لیے  جمے  پاوں  کھڑا   ہونا ہو گا۔

590133
ترکی خطے میں دوستی کے راستے پر قائم دائم ہے، بن علی یلدرم

 

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ اس قوم کے ساتھ  کوئی  بھی   دستی     کشتی نہیں   کر سکتا  ، ترکی  خطے کے  استحکام کا ضامن ہے۔

ضلع ازمیر میں     ایک خطاب کرنے والے   وزیر اعظم یلدرم   نے بتایا کہ  بحیثیت حکومت ہم دوستی بڑھانے  میں کوشاں ہیں  اور اب اس کا ثمرہ بھی   سامنے  آنے لگا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  "روس اور اسرائیل کے ساتھ ہم نے اپنے باہمی تعلقات کو بحال کر لیا ہے،  اب  شام  میں  بہنے  والے خون کا سد باب کرنے کے  لیے   سویٹزلینڈ میں ایک اجلاس  منعقد کیا جا رہا ہے،   ترکی ان  اجلاس کے انعقاد کے  لیے   فعال طریقے سے    جدوجہد کر رہا ہے۔ روس، امریکہ،  ایران، سعودی عرب اور ترکی   یکجا ہوتے ہوئے  مسئلہ   شام پر غور کریں  گے۔ انشااللہ اس ملک میں   خونریزی  کا جلد از جلد    خاتمہ ہو گا اور مظلوم   شامی عوام  اس کرب سے نجات  پائیں   گے۔  یہ ہماری  دلی تمنا  بھی ہے اور دعا بھی۔ "

ترکی میں  نئے  آئین کی تیاری    کے معاملے  پر  دوبارہ بحث چھڑنے کی یاد دہانی کراتے  ہوئے   جناب یلدرم نے   اس  بات  پر زور دیا کہ یہ معاملہ    قومی اسمبلی میں اٹھایا جائیگا اور   سادہ اکثریت     کے ووٹ ملنے پر اسے ریفرنڈم کے لیے  پیش کیا جائیگا۔

طاقتور ،    انتظامیہ   اور  صدارتی نظام کی ضرورت  کو بیان کرنے والے   وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ " ترکی  مسلسل  ان  عوامل کے پیچھے   دوڑتے ہوئے اپنا  وقت ضائع نہیں کر سکتا۔  ہمیں اس خطے میں    استحکام اور امن و امان قائم کرنے  کے لیے  جمے  پاوں  کھڑا   ہونا ہو گا۔  ہم   واحدانہ نظام  قائم کریں گے، واحد مملکت، واحد قوم، واحد پرچم اور  واحد    وطن۔ ان اصولوں    سے  منحرف ہوئے  بغیر   ہم ایک  مضبوط  سیاسی  اقتدار  کے ساتھ     اپنے سفر کو جاری رکھیں  گے۔  اس    راستے  کی کنجی    قوم کے ہاتھ میں ہے۔"



متعللقہ خبریں