روسی صحافیوں کا بغاوت کی کوشش کے حوالے سے دورہ ترکی
پریس انفارمیشن ڈائریکڑیٹ جنرل کی دعوت پر ترکی آنے والے وفد نے اولین طور پر ٹی آرٹی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جو کہ باغیوں کے ہدف میں شامل تھ
دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی کوشش کے اثرات کا جائے وقوعہ پر جائزہ لینے کے زیر ِ مقصد 12 اخباری ترکی آئے ہیں۔
پریس انفارمیشن ڈائریکڑیٹ جنرل کی دعوت پر ترکی آنے والے وفد نے اولین طور پر ٹی آرٹی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جو کہ باغیوں کے ہدف میں شامل تھا۔
مہمان اخباری نمائندوں نے باغیوں کی جانب سے قبضہ کردہ ٹیلی ویژن اسٹوڈیو کا دورہ کیا، جہاں پر انہیں اس شب کے واقعات سے آگاہی کرائی گئی۔
وفد نے 15 جولائی کے غازیوں سے بھی ملاقات کی، روسی صحافیوں کو یہاں پر بھی اس تاریک شب کی غداروں کی کارستانیوں کے حوالے سے آگاہی کرائی گئی۔
مہمانوں کا کہنا تھا کہ ان کو بغاوت کے بارے میں اب صحیح طور پر علم ہو اہے خاصکر قومی اسمبلی کے متاثرہ حصوں کو دیکھ کر ہمیں بڑا دکھ ہوا ہے۔ دوسری جانب ترک قوم کی بہادری اور زندہ دلی سے بھی ہمیں بڑے متاثر ہو ئے ہیں۔