ترکی اور روس کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کےمعاہدے پر دستخط

وزیر اقتصادیات نہات زیبکچی اور روس کے وزیر اقتصادیات الیگسےعلیو قاییف   نے مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کےمعاہدے پر استنبول میں دستخط کیے ہیں ۔

586090
ترکی اور روس کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کےمعاہدے پر دستخط

 

ترکی اور روس کے تعلقات کو تیزی کیساتھ فروغ دینے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط  کیے گئے ہیں ۔

 وزیر اقتصادیات نہات زیبکچی اور روس کے وزیر اقتصادیات الیگسےعلیو قاییف   نے مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کےمعاہدے پر استنبول میں دستخط کیے ہیں ۔دونوں وزراء نے تین ماہ میں  چوتھی بار ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کے بعد نہات زیبیکچی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ روسی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں  تمام تجارتی  معاملات پر بات چیت ہوئی ہے اور مشترکہ اقتصادی کمیشن نے دوبارہ اپنی سرگرمیوں کو شروع  کر دیا ہے ۔ روسی ۔ ترک  سرمایہ کاری فنڈاور   ترکی اور یورپی سرمایہ کاری فنڈ  کو آپس میں ملایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 500  ،پانچ سو میلین ڈالر یعنی ایک ارب ڈالر کا سرمایہ رکھا جائے گا بعد میں ضرورت پڑنے پر اس میں مزید اضافہ کیا جا سکے گا ۔ ترکی اور روس کا یہ فیصلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔زیب کچی نے کہا کہ ترکی سے روس سبزیوں اور پھلوں کی  برآمد ات کو جلد ہی دوبارہ شروع کر دیا جائے گا ۔

روسی وزیر اقتصادیات الیگسےعلیو قاییف  نے بھی کہا کہ مشترکہ فنڈ   تجارتی حلقوں کے لیے  ایک سنہری موقع ہے ۔



متعللقہ خبریں