اٹلی کو ترکی پر اعتماد ہے ، وزیر خارجہ پاولو گینٹیلونی

اٹلی کے وزیر خارجہ پاولو گینٹیلونی  نے کہا کہ  اٹلی  15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد ترکی کو دی جانے والی حمایت کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔

584711
اٹلی کو ترکی پر اعتماد ہے ، وزیر خارجہ پاولو گینٹیلونی

 

اٹلی کے وزیر خارجہ پاولو گینٹیلونی  ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لے آئے ہیں ۔ 

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کیساتھ ملاقات کے بعد بین الاوفود مذاکرات ہوئے۔بعد میں دونوں وزراء خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔  مولود چاوش اولو نے  برشیکا کیمپ میں ترک فوجیوں کی موجودگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسے ایک سنجیدہ مسئلے کی نظر سے نہیں دیکھتے ہیں اس مسئلے کو جلد ہی حل کر لیا جائے گا ۔ عراق داخلی سیاسی خدشات کو دور کرئے اور ویٹو کا استعمال نہ کرئے ۔ہمیں عراق کیساتھ تعاون کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔  ترکی علاقائی حقائق سے آشنا  ایک ملک کی حیثیت سے شام کے بحران  کے نتائج اور خاصکر انسانی پہلووں سے آغاز سے ہی باخبر تھا ۔ ترکی نے شام کے بارے میں جو تخمینے  لگائے تھے وہ درست ثابت ہوئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ لیبیا   ترکی اور اٹلی  کی گہری توجہ  کا حامل معاملہ ہے ۔ ترکی داعش سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کیخلاف جدوجہد میں لیبیا کا ساتھ دیتا رہے  گا ۔

اٹلی کے وزیر خارجہ پاولو گینٹیلونی   نے  بھی اپنے خطاب میں اس بات کا اعادہ کیا کہ  اٹلی   15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد ترکی کو دی جانے والی حمایت کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انقلاب کے بعد ترکی کا دورہ کرنے والے بعض یورپی ممالک کے وزراء خارجہ  کیساتھ ملاقات کے دوران  ہم نے  ترکی کو لاحق خطرات  سے آگاہی حاصل کی ہے ۔ اس ضمن میں اٹلی ترکی کی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔ انھوں نے اپنے دورے کے دوران ترکی پر اعتماد رکھنے کا پیغام دیا ۔

مہمان وزیر خارجہ نے شام کے بحران پر  روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روس اور اسد انتظامیہ پر یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ انھوں نے جو  موقف اپنا رکھا ہے اسے  جاری نہیں رکھ سکتے۔  حلب میں 15 روز سے پیش آنے والے واقعات نا قابل قبول ہیں  ۔ تین لاکھ نفوس کے مالک حلب کو تباہ کرتے ہوئے کسی مسئلے کو حل نہیں کیا جا سکتا ۔

انھوں نے کہا کہ شامی مہاجرین کے بارے میں ترکی اور یورپی یونین کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے ۔بعض ممالک کیمطابق  اس  معاہدے کا تعلق  صرف بحیرہ ایجین اور بلقان  سے ہے لیکن   اس معاہدے کا تعلق پورے بحیرہ روم  سے ہے ۔ انھوں نے ترک شہریوں پر عائد ویزے کی پابندی کو ختم نہ کرنے سے مہاجرین کے معاہدے کے منسوخ ہونے یا نہ ہونےسے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  ہر مسئلے کو حل کرنا ممکن ہے ۔  ہم 18 مارچ کو ہونے والے واپسی قبول معاہدے اور ویزے کی چھوٹ کے معاہدے پر عمل درآمد کے حق میں ہیں ۔

وزیر خارجہ پاولو گینٹیلونی   نے صدارتی محل میں صدر رجب طیب ایردوان  کیساتھ 45 منٹ تک ملاقات کی ۔



متعللقہ خبریں