عراق  میں عدم استحکام  کی وجہ سے ترک فوجی بشیکا میں موجود ہیں ۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترک فوجی بشیکا کےعلاقے میں اپنے فرائض کی انجام دہی کو جاری رکھیں گے ۔

584150
عراق  میں عدم استحکام  کی وجہ سے ترک فوجی  بشیکا میں موجود ہیں ۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم

 ترکی نے عراق کیساتھ  پیدا ہونے والے باشیکا کیمپ بحران کا واضح شکل میں جواب دیا ہے ۔

 وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترک فوجی بشیکا کےعلاقے میں اپنے فرائض کی انجام دہی کو جاری رکھیں گے ۔

انھوں نےایوان ہائے  تجارت و حصّص  میں  خطاب کے دوران بشیکا کیمپ کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عراق  میں پائے جانے والے  عدم استحکام  کی وجہ سے ترک فوجی علاقے میں موجود رہیں گے ۔ عراق میں اسوقت 63 ممالک کے فوجی موجود ہیں صرف ترک فوجیوں کی موجودگی پر اعتراض نیک نیتی پر مبنی موقف نہیں ہے ۔ایک ایسے وقت جب عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل سے داعش کے خاتمے کی کاروائیوں کےآغاز کے  دن قریب آ رہے ہیں  حکومت عراق کا بشیکا کیمپ کے بارے میں یہ  موقف سمجھ سے بالا تر ہے ۔  حکومت عراق کا یہ مطالبہ غیر سنجیدہ ہے ۔ ترکی مزید انسانی المیوں کی روک تھام کے لیے سرگرم عمل ہے ۔

متعللقہ خبریں