ترکی:ہنگامی حالت کے نفاذ میں 3 ماہ کی توسیع کا فیصلہ

نائب  وزیراعظم نعمان قورتولموش نے  کہا ہے کہ  ملک میں نافذ ہنگامی حالت   میں  90 دن کےلیے مزید توسیع کر دی گئی ہے

582174
ترکی:ہنگامی حالت کے نفاذ میں 3  ماہ کی توسیع کا فیصلہ

نائب  وزیراعظم نعمان قورتولموش نے  کہا ہے کہ  ملک میں نافذ ہنگامی حالت   میں  90 دن کےلیے مزید توسیع کر دی گئی ہے ۔

  قورتولموش نے بتایا کہ اس بات کا فیصلہ صدر ایردوان کی  زیر قیادت کابینہ اجلاس کے دوران  کیا گیا ۔

 علاوہ ازیں   گولن تحریک  کے لیڈر فتح اللہ گولن  کی ترکی حوالگی کے موضوع پر بھی   امریکی حکام سے  رابطہ قائم رہنے  کا حوالہ دیا گیا اور  واضح کیا گیا کہ  امریکہ اس سلسلے میں  اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے  اور امید ہے کہ  وہ جلد ہی   امید افزا اقدامات اٹھائے گا۔

 فرات ڈھال آپریشن کے بارے میں نائب  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ    شام کی سالمیت و بقا   ہماری ترجیح ہے  اور یہ آپریشن    داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں  کی طرف سے   ترکی کو درپیش خطرات    ختم  کرنے کےلیے جاری ہے  ۔



متعللقہ خبریں