15 جولائی کے ہیرووں کی یاد میں خصوصی پروگرام
"15 جولائی کے ہیروؤں کے لیے قومی نغمے " کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام میں صدر رجب طیب ایردوان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ "کوئی بھی فتح بلا قربانی حاصل نہیں کی جا سکتی،
دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی بغاوت کی کوشش کے خلاف مزاحمت کرنے والے قومی ہیروؤں کی استنبول میں ایک خصوصی پروگرام کے ساتھ یاد منائی گئی۔
"15 جولائی کے ہیروؤں کے لیے قومی نغمے " کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام میں صدر رجب طیب ایردوان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ "کوئی بھی فتح بلا قربانی حاصل نہیں کی جا سکتی، 15 جولائی دراصل ہماری قوم کی جانب سے بذات خود تحریر کردہ عظیم ترین قومی نغمہ ہے۔"
ایوانِ صدر کے ترجمان ابراھیم قالن نے گلوکار یاوز بن گیول کے ہمراہ اسٹیج پر آتے ہوئے صدا بند کردہ قومی نغمے نے حاضرین کو جذباتی کر دیا۔
صحافی اعوز حق سیور اور خاندے فرات کی میزبانی میں منعقدہ پروگرام میں اس تاریک رات کے مناظر کو بھی دکھایا گیا۔
بلدیہ استنبول کے زیر اہتمام یادگاری پروگرام میں ، وزیر ثقافت و سیاحت نبی آوجی، سابق وزیر اعظم احمد داؤد اولو ، استنبول بلدیہ کے ناظم ِ اعلی قادر توپباش، ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل شنول گیوکا اور شہدا کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے