دہشت گرد تنظیم فیتو سے اس دنیا ہی میں اگلی دنیا میں بھی حساب لے کر رہیں گے: صدر ایردوان

انہوں نے کہا کہ ہم ان   پناہ گاہوں تک رسائی حاصل کرچکےہیں اور اب یہ دہشت گرد یہاں سے فررار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔  وہ جہاں بھی فرار ہو جائیں ہم ان کا تعاقب کرتے رہیں گے

581233
دہشت گرد تنظیم فیتو سے اس دنیا ہی میں  اگلی دنیا میں بھی حساب لے کر رہیں گے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے 15 جولائی  کو نو افراد کی شہادت   والےانقرہ کے  علاقے قزان  میں  دہشت گرد تنظیم فیتو  کے  ریاستی امور  کے ڈھانچے  میں  موجود  اس تنظیم کے بارے میں اپنا  جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان   پناہ گاہوں تک رسائی حاصل کرچکےہیں اور اب یہ دہشت گرد یہاں سے فررار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔  وہ جہاں بھی فرار ہو جائیں ہم ان کا تعاقب کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ صرف اس دنیا ہی میں نہیں بلکہ  اگلی دنیا میں بھی ان دہشت گردوں   کے حساب  کا مطالبہ کریں گے۔  ہم ان سے  241 شہیدوں ،  دو ہزار 194 غازیوں  کا حساب پوچھیں گے۔ ہم  ان سے  ہماری قوم   سے گزشتہ 40 سالوں سے  دھاکہ کرنے کا بھی حساب لیں گے۔

انہوں نے  15 جولائی کو ڈرامہ  قرار دینے والے غیر ممالک  کو بھی اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم کیسے اپنے ہی عوام کو  اپنے ہی ہاتھوں  ہلاک کرنے کا ڈرامہ رچا سکتے ہیں۔

 کوئی اپنے اپ کو  موت کے منہ بھی دھکیل سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں